نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے جنگلات کی کٹائی کے بدلے میں ریاستوں کو جنگل کاری کے لئے دی جانے والی 42 ہزار کروڑ روپے کی رقم سے متعلق شجر کاری فنڈ بل 2016 کو آج راجیہ سبھا نے صوتی ووٹوں سے منظور کر لیاجس کے ساتھ
ہی اسے پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی۔
لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔
جنگلات و ماحولیات کے وزیر انل مادھو دوے نے بل پر ہوئی بحث کے بعد ایوان کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں قوانین اور ضابطوں کو پیش نظر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بنائے جائیں گے۔